اردو

urdu

ETV Bharat / state

جتین رام مانجھی گیا سے عظیم اتحاد کے امیدوار ہوں گے - Hindustani awam morcha

ریاست بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کی سربراہی والی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کو حلیف جماعتوں کی جانب سے تین سیٹیں دی گئی ہیں۔

جتین رام مانجھی، فائل فوٹو۔

By

Published : Mar 20, 2019, 2:06 AM IST


ذرائع کے مطابق بہار میں جیتن رام مانجھی کی قیادت والی پارٹی کو گیا، نوادہ اور اور اورنگ آباد پارلیمانی حلقے کی سیٹیں دی گئی ہیں۔

ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان وجے یادو سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے راست طور پر کوئی جواب دینے انکار کیا اور کہا کہ ایک دو دنوں کے اندر اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

متعلقہ ویڈیو۔

لیکن بتایا جا رہا ہے کہ عظیم اتحاد میں شامل جیتن رام مانجھی کی پارٹی کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیا سے جیتن رام مانجی اور نوادہ سے انجینئر اجے یادو امیدوار ہوں گے، جبکہ اورنگ آباد سے آج ہی پارٹی میں شامل ہوئے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اوپندر پرساد کو ٹکٹ ملنے کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details