اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: بہار-جھارکھنڈ سرحد پر چوکسی بڑھی - بہار میں مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ

جھارکھنڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے یعنی اب تک ریاست میں کورونا وائرس کے کل 19 معاملے ہی سامنے آئے ہیں لیکن بہار میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

بڑھتے کورونا کیسز، بہار-جھارکھنڈ سرحد پر چوکسی بڑھی
بڑھتے کورونا کیسز، بہار-جھارکھنڈ سرحد پر چوکسی بڑھی

By

Published : Apr 13, 2020, 8:04 PM IST

اسی کے پیش نظر جھارکھنڈ حکومت نے بہار سے متصل سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے، سرحد کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولس 24 گھنٹے پہرہ دے رہی ہے تاکہ کوئی بھی بلا وجہ سرحد عبور نہ کرسکے۔

بہار-جھارکھنڈ سرحد پر تعینات پولسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگ اس بیماری کی شدت کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کو نافذ کرانے میں یہاں بڑی مشقت اٹھانی پڑ رہی ہے۔

بڑھتے کورونا کیسز، بہار-جھارکھنڈ سرحد پر چوکسی بڑھی

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ بلا وجہ گھروں سے نکلتے ہیں اور طرح طرح کی بہانے بازی کرتے ہوئے بازار جانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے میں پولیس والوں کو تھوڑی سختی بھی کرنی پڑتی ہے۔

پولیس نے اس علاقے میں سختی اس لیے بھی بڑھا دی ہے کیونکہ سنتھال پرگنہ جس میں یہ علاقہ بھی آتا ہے کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ بہار کے ضلع بھاگلپور اور ضلع بانکا، جھارکھنڈ کے ضلع گڈا سے متصل ہیں اور دونوں ریاستوں کے درمیان گیروا ندی حائل ہے۔

گڈا ضلع چھوٹا ناگپور یا سنتھال پرگنہ کا ایک حصہ ہے جہاں آدی واسیوں کی کثیر تعداد ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details