ریاست بہار کے شہر گیا میں کمشنری سطح کے دو روزہ گارڈن نمائش و حوصلہ افزائی میلے کا انعقاد کیا گیاہے جس کا افتتاح محکمہ زراعت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کیا۔
دو روزہ باغبانی نمائشی میلہ، ویڈیو یہ نمائشی میلہ شہر کے میوزیم میں لگایا گیا ہے، اس میں مختلف سبزیاں، پھل، پھول، چاول و دیگر اشیائے خوردنی کو نمائش کے لیے ڈسپلے کی گئی تھیں۔
یہاں کسانوں کے رجسٹریشن کے لئے کاونٹر بھی بنائے گئے ہیں جہاں کسان اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ 'سبزیوں و فصل کے کاشتکاروں کو معیاری پیداوار کے لیے بیدار کرنے اور انہیں وسائل کی دستیابی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کراناحکومت کی ترجیحات میں ایک ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشتکاری سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
اس میلے میں سبزیوں و دیگر اشیا کی نمائش و مقابلہ کے ذریعہ باغبانی میں جدید استعمال کو ظاہر کرنا بھی شامل ہے، کم مقبول سبزیاں جو زیادہ تر لوگ نہیں کھاتے اس کی بھی نمائش کی جارہی ہے۔
افتتاح محکمہ زراعت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے کیا کاشتکاروں کو بے سیزن سبزیوں کی فصل پیدا کرنے والی ٹیکنالوجی، چھت پر سبزیوں کی باغبانی، سبزیوں سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مشروم کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ کسانوں کا رجسٹریشن کرانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
دو روزہ باغبانی نمائشی میلہ وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار ریاست کے کسانوں کی ترقی کے لیے فکر مند ہیں اور اس کے لیے مرکز و ریاست کی حکومت کی جانب سے کئی منصوبے بھی چلاجائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے ہر ضلع میں الگ الگ فصلوں کی کاشتکاری ہوتی ہے جیسے گیا ضلع میں اسٹرابیری، پپیتا، مگدھ میں مگہی پان کی کھیتی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست بہار سبزی کی پیداوار میں تیسرے اور پھل کی پیداوار میں ملکی سطح پر چھٹے مقام پر ہے تاہم ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ اسے اول مقام پر لایا جائے۔