اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج ہاؤز کوچنگ اینڈ گارڈنگ سیل، سول سروسز کی تیاری کا اہم ادارہ - حج ہاؤس کوچینگ اینڈ گارڈنگ سیل

مجموعی طور پر بی پی ایس سی کے مینس میں حج ہاؤس کے تربیتی سیل سے کامیاب ہونے والے طلبا کا کہنا ہے کہ یہاں بہترین ماحول، ماہر اساتذہ اور سینئر آفیسرز کی نگرانی میں تربیت حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 24, 2019, 11:43 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:10 AM IST

بھارتی ریاست بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح کے زیر اہتمام 15 طلبہ وطالبات بہار سیول سروسز کے63 وی مینس میں کامیاب ہوکر انٹرویو کی تیاری کر رہے ہیں۔

حج ہاؤس کوچینگ اینڈ گارڈنگ سیل، سول سروسز کی تیاری کا اہم ادارہ

بہار پبلک سروس کمیشن کے 63 ویں ‏مینس میں 'حج ہاؤس کوچینگ اینڈ گارڈنگ سیل' کے 15 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے ہیں جنہیں آئندہ 11 ستمبر سے ہونے والے انٹرویو کے لیے تیاری کرائی جارہی ہے

مینس میں کامیاب ہونے والے طلباوطالبات نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ حج ہاؤس کے کوچنگ اور گائیڈینس سیل کا تعاون سول سروسز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ مسلمانوں، خصوصا اقلیتوں کے لیے سیول سروسز کی تیاری کےلیے حج ہاؤس کے کوچنگ اور گائیڈنس سیل سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔

محکمہ مالیات میں اسسٹنٹ کمشنر صدر کے عہدے پر فائز صباناز پروین نے بتایا کہ وہ 62 ویں بی پی ایس سی کے امتحان میں حج ہاؤس کے کوچنگ اور گائیڈنس سیل کے ذریعہ تربیت حاصل کرکے کامیاب ہوئی تھیں، تاہم بہتر رینک کے لیے 63 ویں انٹرویو میں شامل ہو رہی ہیں۔

جہاں آرا نامی طالبہ کا کہنا ہے کہ یہاں باہر سے ماہرین آتے ہیں ایک چھت کے نیچے انہیں تمام مضامین کی سہولیات ہے۔ خاص طور سے یہاں کا موک انٹرویو انتہائی مفید ہوتا ہے۔

انکم ٹیکس محکمے میں منتخب ہونے والے اقبال انور نے بتایا کہ انہوں نے نے 62ویں بی پی ایس سی میں میں اسی کوچنگ سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم وہ انتظامی سروس میں بہتر جگہ پانے کے لیے63 ویں کے انٹرویو میں بھی شامل ہوئے ہیں۔

طالب علم آصف عالم نے بتایا کہ پٹنہ میں سیول سروسز کی تیاری کے لیے حج ہاؤس کے کوچنگ اور گائیڈنس سیل سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عالم عرف فیروز احمد نے وزیر اعلی نتیش کمار کی اقلیتوں کے لیے بہتر نیت اور کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

مجموعی طور پر بی پی ایس سی کے مینس میں حج ہاؤس کے تربیتی سیل سے کامیاب ہونے والے طلبا کا کہنا ہے کہ یہاں بہترین ماحول، ماہر اساتذہ اور سینئر آفیسرز کی نگرانی میں تربیت حاصل کی جا سکتی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details