پٹنہ:بہار حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حج 2023 کے لئے آن لائن حج درخواستیں پُر کرنے کے لئے آج آخری تاریخ ہے۔ حج کے خواہشمند افراد جنہوں نے کسی وجہ سے حج درخواست فارم آن لائن نہیں کیا ہے وہ آج شام 5 بجے سے قبل اپنی حج درخواست آن لائن جمع کرالیں۔ حج درخواست آن لائن کے مرحلہ میں پاسپوٹ کے علاوہ دیگر دستاویزات کی عدم دستیابی میں اسے اپلوڈ کرنے کے لئے اضافی وقت دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ وہ آن لائن کئے گئے حج درخواست فارم کی ہارڈ کاپی سبھی منسلک دستاویزات، اصل پاسپوٹ اور سفید پس منظر والی تصویر کے ساتھ بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر حج بھون پٹنہ میں دفتر ی اوقات میں جمع کرادیں۔ آن لائن حج درخواست کے لئے درخواست دہندگان کے پاس بین الاقوامی پاسپورٹ، کووڈ ویکسین کی سرٹیفکیٹ، سفید پس منظر والی تصویر، کور ہیڈ کے لئے اضافی دستاویز میں بینک پاس بک یا کینسل چیک کا ہونا لازمی ہے۔