اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: کورونا مریضوں کے بہتر علاج کے لیے افسران کو ہدایت - پٹنہ کی تازہ خبر

حکومت بہار نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بہتر علاج کے لئے بلاک اور سب ڈویژن کی سطح کے تمام افسران کو سخت ہدایات دی ہیں۔

کورونا مریضوں کے بہتر علاج کے لیے افسران کو ہدایت
کورونا مریضوں کے بہتر علاج کے لیے افسران کو ہدایت

By

Published : Jul 25, 2020, 4:06 PM IST

حکومت نے تمام اعلیٰ افسران کو ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔؎

چیف سیکریٹری دیپک کمار نے ڈیویزنل کمشنر ، آئی جی، ڈی آئی جی، ڈی ایم اور ایس پی کو اپنی سطح سے بہتر نظم اور نگرانی کی ذمہ داری دی ہے۔

کورونا مریضوں کے بہتر علاج کے لئے بلاک اور سب ڈویژن کی سطح کے تمام افسران پر سیدھی جواب دہی طے کر دی گئی ہے۔

کمشنر، آئی جی، ڈی آئی جی میڈیکل کالجوں کا انتظام دیکھیں گے۔

جب کہ ڈی ایم، ایس پی ضلع سے لے کر بلاک سطح تک کے کووڈ-19 ہسپتالوں کی نگرانی کریں گے۔

ڈی ایم اور ایس پی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے علاقے میں جتنے بھی کووڈ-19 سے جڑے ادارے ہیں ان کا معائنہ کریں اور سبھی ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

میڈیکل کالج کے نگرانی کی ذمہ داری کمشنر کو دی گئی ہے۔

ان تمام میڈیکل کالجوں میں کمشنر کی نگرانی میں کنٹرول روم کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:موتیہاری: سیلاب متاثرہ نوجوان کی ڈی ایم نے بچائی جان

اس کے ساتھ ہی میڈیکل کالج کے پرنسپل اور ہسپتال کے انچارج کو ڈاکٹر کے روسٹر کا چارٹ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہسپتالوں کے کنٹرول روم میں انتظامی، غیر طبی، اور انتظامیہ سے جڑے ملازمین کو لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details