اردو

urdu

ETV Bharat / state

' بہار حکومت کی لاپروائی ریاست کو بحران میں ڈال سکتی ہے' - بہار حکومت کی لاپروائی ریاست کو بحران میں ڈال سکتی ہے

کانگریس کے سینیئر رہنما پریم چند مشرا نے الزام لگایا کہ کورونا وائرس کے انفیکیش کی جانچ کے تئیں نتیش حکومت کی لاپروائی ریاست کو بحران میں ڈال سکتی ہے۔

' بہار حکومت کی لاپروائی ریاست کو بحران میں ڈال سکتی ہے'
' بہار حکومت کی لاپروائی ریاست کو بحران میں ڈال سکتی ہے'

By

Published : Apr 1, 2020, 11:18 PM IST

مشرا نے پٹنہ میں کہا کہ کورونا وبا کے تعلق سے نیتش حکومت میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ کورونا وائرس کا انفیکشن جس تیزی سے ریاست میں بڑھ رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس معاملے میں جو قدم اٹھائے جانے چاہیے تھے وہ اٹھائے نہیں جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ بہار میں باہر سے 50 ہزار سے زیادہ لوگ آئے ہیں لیکن حکومت نے ان کے انفیکشن کی جانچ نہیں کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details