اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Madrasa Board Building بہار حکومت مدرسہ بورڈ کی چار منزلہ عمارت بنوائے گی

ریاست بہار کے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو اب اپنی نئی عمارت مل جائے گی۔ حکومت بہار نے نئی عمارت کی تعمیر سے متعلق تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کے لیے ذمہ داری محکمۂ تعمیرات عمارت کو سونپی گئی ہے۔ Salim Parvez Chairman Madrasa Board Patna

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 1:19 PM IST

Bihar Madrasa Board Building
Bihar Madrasa Board Building

گیا:بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی جلد ہی اپنی عمارت ہوگی۔ مدرسہ بورڈ ایک نجی مکان میں کرایہ پر چلتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بورڈ کو اضافی رقم کا بوجھ تھا بلکہ سہولتوں اور جگہ کی بھی قلت تھی۔ لیکن اب بہار حکومت نے برسوں کے مطالبہ کو منظور کر لیا ہے۔ حکومت نے تعمیر کے لیے رقم بھی مختص کردی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کرکے محکمۂ تعمیرات عمارتکو بورڈ کی عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ مدرسہ بورڈ کی عمارت کی تعمیر کی راہ ہموار ہونے پر بورڈ کے ذمہ داروں سمیت مدارس کے اساتذہ اور معزز شخصیات نے استقبال کیا ہے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اس حوالہ سے مدرسہ بورڈ پٹنہ کے چیئرمین سلیم پرویز ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سلیم پرویز نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کی چار منزلہ عمارت کے لیے بہار حکومت نے 9 کروڑ 57 لاکھ روپے منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ودیاپتی مارگ پر واقع مدرسہ بورڈ کی پرانی عمارت کو منہدم کرکے اسی مقام پر نئی عمارت تعمیر کرائی جائے گی۔ اس کی تعمیر کی ذمہ داری محکمۂ تعمیرات عمارت کو سونپی گئی ہے۔ سلیم پرویز نے بتایا کہ تعمیر کے لیے کام بڑھ چکا ہے۔ ابھی اس حوالہ سے فائل اور ضروری کاغذات محکمۂ تعمیرات عمارت کے پاس ہے اور کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ سلیم پرویز نے بتایا کہ پرانی عمارت مخدوش ہونے کی وجہ سے سابق چیئرمین عبدالقیوم انصاری کی مدت کار کے دوران بورڈ کا دفتر جنوری 2020 ہارون نگر میں منتقل کیا گیا تھا۔

اس کے لیے مدرسہ بورڈ کو ہر مہینے تین لاکھ 70 ہزار روپیے کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ جو ایک موٹی رقم ہے اور بورڈ پر اضافی بوجھ بھی ہے۔ اب اس کی اپنی عمارت تعمیر ہوجانے سے بورڈ کو سہولت ہوگی اور اضافی خرچ سے بھی راحت ملے گی۔ انہوں نے بہار حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مدرسہ بورڈ کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے، اگلے دو برسوں میں بورڈ اپنے دفتر میں بحال ہوگا، چار منزلہ عمارت ہونے کی وجہ سے بورڈ کا ہر کام اسی عمارت سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details