نئی دہلی: کانگریس نے بہار حکومت کے دھرنا مظاہرہ کرنے والوں کو سرکاری ملازمت نہ دینے کے اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے آمریت قرار دیا اور کہا کہ اب نوجوانوں سے اپنے حقوق کے لئے لڑنے کا حق چھینا جارہا ہے۔
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کیا "ایک تو بھرتیاں نہیں نکلتی ہیں، اگر نکلتی ہیں تو سالوں سال نتائج نہیں آتے ہیں، اگر نوجوان مظاہرہ کریں تو نوکری نہیں ملے گی، یہ غضب کی آمریت ہے"۔
اس کے ساتھ ہی ایک پوسٹر بھی لگایا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے ”بہار حکومت کا آمرانہ بھرا فرمان۔ مظاہرین کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔ سالوں سال تک بھرتیوں کو پھنسا کر رکھنے والی حکومت چاہتی ہے کہ لوگ مانگ بھی نہ کریں ،حد ہوتی ہے بے شرمی کی۔'
واضح رہے کہ بہار حکومت نے منگل کے روز ایک حکم میں کہا ہے کہ کسی بھی مطالبے کے سلسلے میں ریاست میں مظاہرہ کرنے والے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو پولیس خراب کرسکتی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس حکم میں اب سرکاری معاہدہ، سرکاری ملازمت، اسلحہ لائسنس اور پاسپورٹ کے لئے پولیس تصدیقی رپورٹ لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔