ریاست بہار دارلحکومت پٹنہ میں انسانی زنجیر کی تصویر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھینچی جائے گی۔ جس کے لئے 12 ہیلی کاپٹر اور 3 طیارے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
یاد رے کہ ان تصاویر کو عام کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی سیکڑوں ڈرون کیمرے بھی فوٹو گراف کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔
بہار حکومت انسانی زنجیر کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔
بہار حکموت: انسانی زنجیر کو عالمی ریاکارڈ بنانے میں پوری کوشش مزید پڑھیں: 'شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے'
بہار حکومت اس کی تیاری کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ دراصل حکومت نے انسانی زنجیر کی تصویر لینے کے لئے 12 ہیلی کاپٹر اور 3 چھوٹے طیاروں کا انتظام کیا ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں جہیز کے نظام، شراب بندی، بچوں کی شادی اور جل جیون ہریالی میں بیداری پھیلانے کے لئے ایک انسانی زنجیر بنائی جا رہی ہے۔ جہاں بہار حکومت انسانی زنجیر کو عالمی ریکارڈ میں درج کروانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔