اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار:کورونا سے لڑنے کے وسائل موجود نہیں - بہار حکومت کورونا سے نہیں لڑ سکتی ہے۔'

کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لئے بہار کے پاس کوئی وسائل موجود نہیں ہے، اور اپنے طور پر بہار حکومت کورونا سے نہیں لڑ سکتی ہے۔'

بہار:کورونا سے لڑنے کے وسائل موجود نہیں
بہار:کورونا سے لڑنے کے وسائل موجود نہیں

By

Published : Apr 7, 2020, 9:15 PM IST

ریاست بہار میں لوک سمتا پارٹی کے قومی سیکریٹری مادھو آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'بہار آبادی کے لحاظ سے ملک کی تیسری سب سے بڑی ریاست ہے.'

انہوں نے مزید کہا کہ 'صحت سے متعلق حفاظتی سامان کی بھاری کمی ہے، کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لئے بہار کے پاس کوئی وسائل موجود نہیں ہے، اور اپنے طور پر بہار حکومت کورونا سے نہیں لڑ سکتی ہے۔'

مادھو نے کہا کہ 'کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت کو بہار حکومت کی مدد کرنی چاہئے۔ لیکن مرکزی حکومت بہار پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بہار کو پی پی ای کٹس، این-95 ماسک مہیا کیے جانے چاہئے تھے اور جانچ کے مراکز کی تعداد بھی بڑھانے کی ضرورت تھی۔'

مادھو آنند نے یہ بھی کہا کہ 'کئی ریاستوں سے لوگ نقل مکانی کرکے بہار آئے ہیں. ان لوگوں کو کورونا ہے یا نہیں، اس کی بھی جانچ میں ریاستی حکومت پوری طرح سے لا پرواہی برتی ہے، بہار میں کتنے افراد کورونا سے متاثر ہیں اور کتنے لوگوں کی اموات ہوئی ہے، اس کا بھی حقیقی اعداد و شمار حکومت چھپا رہی ہے۔'

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے پانچ لاکھ پی پی ای کٹس کا مطالبہ کیا تھا، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے صرف چار ہزار ہی پی پی ای کٹس ریاستی حکومت کا مہیا کرائی گئی۔

وہیں 10 لاکھ این-95 ماسک اور 100 وینٹیلیٹر کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو صرٖف 50 ہزار ماسک مہیا کرائے گئے اور وینٹیلیٹر کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں اب تک 32 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details