اردو

urdu

By

Published : May 23, 2020, 11:04 AM IST

ETV Bharat / state

ایوانکا نے بہاری لڑکی جیوتی کی ستائش کی

لاک ڈاون کے دوران سائیکل کے ذریعہ گروگرام سے اپنے زخمی والد کو لے کر 1,200 کلومیٹر کا سفر طئے کر کے بہار پہنچنے والی 15 سالہ جیوتی کی خبر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ کو بے حد متاثر کیا ہے۔

Bihar girl cycling 1,200 km with father impresses Ivanka Trump
ایوانکا نے سائیکل پر 1,200 کیلرمیٹر کا سفر طئے کرنے والی بہاری لڑکی کی ستائش کی

ایوانکا ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جیوتی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ ’قوت برداشت اور محبت کے امتزاج کا خوبصورت کارنامہ ہے۔

انہوں نے مزید ٹوئٹ کیا کہ’ 15 سالہ جیوتی کماری زخمی والد کو اپنی سائیکل پر بٹھاکر سات دنوں میں 1,200 کلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے اپنے گاؤں پہنچی جو قابل تعریف ہے‘۔

ایوانکا کے ٹوئٹ کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’جیوتی نے غربت اور مایوسی کی وجہ سے ایسا کیا ہے جبکہ اس نے 1,200 کلومیٹر کا سفر جوش و خروش کے ساتھ طئے نہیں کیا ہے۔ یہ حکومت کی ناکامی کی مثال ہے، اسے کامیابی کے طور پر پیش کرنا مشکل ہوگا‘۔

واضح رہے کہ جیوتی اور اس کے والد ہریانہ کے گروگرام میں رہتے تھے۔ والد موہن پاسوان لاک ڈاون کے دوران ایک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد جیوتی نے 10 مئی کو اپنے والد کو سائیکل پر بٹھاکر گروگرام سے دربھنگہ روانہ ہوگئی اور 16 مئی کو گھر پہنچ گئی۔

لوگ اس کی حالت زار کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ جیوتی کی جانب سے کئے گئے ہمت و بلند حوصلہ سے کافی متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details