گیا: ریاست بہار میں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور کئی تبدیلیوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنے کو یقینی بنانے میں محکمۂ تعلیمکے پرنسپل سکریٹری، کے کے پاٹھک لگے ہوئے ہیں۔ آج، کے کے پاٹھک گیا دورہ پر پہنچے تھے۔ یہاں اُنہوں نے اسکولوں کا جائزہ لیا اور اس دوران طلباء سے فیڈ بیک لینے کے ساتھ اسکولوں میں پائی گئی کمیوں پر غصہ سے آگ بگولہ بھی ہوگئے، پرنسپل سکریٹری سب سے پہلے ڈائٹ پہنچے جہاں پر بیت الخلاء کی تعداد زیادہ دیکھ کر وہ غُصہ ہوگئے اور پرنسپل سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسکول کے کمروں اور طلباء سے بھی زیادہ یہاں بیت الخلاء ہیں۔ جواب میں پرنسپل نے کہا کہ سر یہاں پتر پکش میلہ میں مسافروں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ اس وجہ سے یہاں اضافی بیت الخلاء ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ عارضی بیت الخلاء میلہ کے بعد کیوں نہیں ہٹوائے گئے؟ عارضی بیت الخلاء کی گندگیوں سے کیا بیماری پیدا نہیں ہوگی؟ اُنہوں نے ہدایت دی کہ عارضی بیت الخلاء ہٹوائے جائیں اور ساتھ ہی اسکول احاطہ میں جھاڑیوں کو بھی دیکھ کر وہ غُصہ ہوگئے اور پرنسپل کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ذرا ان جھاڑیوں میں آپ سب داخل ہوکر کھڑے ہوں تو کیا آپ کو سانپ بچھو اور زہریلے کیڑوں کا ڈر نہیں لگے گا؟
یہ بھی پڑھیں: