اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: مولوی اور فوقانیہ امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل - Bihar State Madrasa Education Board

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعین تاریخ میں امتحان پورے بہار میں بدعنوانی سے پاک اور پرامن ماحول میں شروع ہو گا جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

مولوی اور فوقانیہ امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل
مولوی اور فوقانیہ امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل

By

Published : Jan 6, 2021, 6:24 PM IST

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے تحت آئندہ 11 جنوری 2021 سے پورے بہار میں فوقانیہ اور مولوی کا امتحان شروع ہو رہا ہے، امتحان کے پیش نظر ارریہ میں بھی کئی مدارس و اسکول میں سینٹر بنایا گیا ہے، مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعین تاریخ میں امتحان پورے بہار میں بدعنوانی سے پاک اور پرامن ماحول میں شروع ہو جائے گا جس کے لئے تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے.

مولوی اور فوقانیہ امتحانات کے لئے تیاریاں مکمل



مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ ضلع ارریہ میں 11 جنوری سے فوقانیہ و مولوی کا امتحان شروع ہوگا جو 16 جنوری تک دو نشستوں میں چلے گا، امتحانات کے پیش نظر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

محکمہ تعلیم و ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہی امتحان لیا جائے گا، طلباء کو ماسک لگا کر ہی امتحان گاہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی، نیز سینٹر پر تھرمل اسکریننگ اور سینٹائزر کا بھی مکمل نظم رہے گا، علاوہ ازیں سینٹر پر سیکیورٹی اہلکار کی بھی تعیناتی رہے گی.

مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد یہ مدرسہ بورڈ کی جانب سے یہ پہلا امتحان منعقد ہو رہا ہے، ایک نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ لوگوں نے تیاری کی ہے،

طلباء نے بھی گھر پر رہ کر امتحانات کی تیاری کی ہے ۔ شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ سے ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے، امتحان دہندگان سے اپیل کی گئی ہے لہ جنہوں نے تاحال ایڈمٹ کارڈ حاصل نہیں کیا ہے وہ جلد از جلد ایڈمٹ کارڈ حصول کو یقینی بنالیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details