اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: حج ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ہوگی - ریاستی حج ہاوس

ان لاک ون کے پہلے جمعہ کے موقع پر ریاستی حج کمیٹی نے حج ہاؤس میں واقع مسجد میں نماز جمعہ میں حفاظتی نقطہ نظر سے باہر کے لوگوں کو شامل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے.

حج ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ ہوگی
حج ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ ہوگی

By

Published : Jun 11, 2020, 10:58 PM IST

ریاستی حج ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ تو ہوگی مگر باہر کے لوگ یعنی حج ہاوس کے ملازمین، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ملازمین سمیت مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے ملازمین کے علاوہ دوسری جگہوں کے لوگ اس میں شامل نہیں ہو سکیں گے.

حج ہاوس کی مسجد میں نماز جمعہ ہوگی
ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد راشد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ جمعہ کی نماز میں حفاظتی نقطہ نظر کے تحت اقدامات کرتے ہوئے. باہر کے لوگوں کو جماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے.انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران اس مسجد میں پنجگانہ نماز کے علاوہ تراویح اور جمع کی نماز کا احتمام تمام تر حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا تھا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details