ضلع کشن گنج کے امور اسمبلی حلقہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے کارکنوں پر حملہ کی اطلاع دی اور حملے کےلیے جے ڈی یو اور مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں پر الزام عائدکیا۔
بہار انتخابات: کشن گنج میں مجلس کے قافلہ پر حملہ، 35 زخمی کشن گنج ضلع میں اسمبلی حلقہ امور سے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگوں نے ایم آئی ایم کے کارکنوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جس میں 35 لوگ زخمی ہوگئے۔
رکن پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمیشن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کرکے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیکر قصورواروں کے خلاف مناسب کاروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔
امور اسمبلی حلقہ میں مجلس کے ایک قافلہ پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے مہاگٹھ بندھن کے امیدوار عبدالجلیل مستان پر حملہ کروانے کا الزام عائد کیا۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ عبدالجلیل مستان کے کہنے پر ہی گزشتہ رات مجلس کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا اور تین گاڑیوں میں نقصان پہنچایا گیا تقریباً 35 کارکنان زخمی ہوگئے- انہوں نے کہا کہ مجلس کارکنوں کی گاڑیوں پر پتھر اور لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا۔
اس سلسلہ میں ایم آئی ایم سپریمو اسد الدین اویسی نے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب لکھ کر شکایت کی اور پورنیہ ضلع کے ایس پی سے فون پر بات کی ہے-