اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: دس اسمبلی حلقوں میں نصف نصف سیٹ دونوں اتحاد کو مل سکتی ہیں - گیا میں بیس راونڈ کی کی ووٹنگ

گیا شہری حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار پریم کمار ایک بار پھر جیت درج کر سکتے ہیں آٹھویں بار کھڑے پریم کمار پانچ ہزار 999 ووٹ سے آگے ہیں یہاں کانگریس کے امیدوار اکھوری انکار ناتھ عرف موہن شریواستو ان کے مدمقابل ہیں یہاں بھی بیس راونڈ کی کی ووٹنگ ہوچکی ہے.

گیا: دس اسمبلی حلقوں میں نصف نصف سیٹ دونوں اتحاد کو مل سکتی ہیں
گیا: دس اسمبلی حلقوں میں نصف نصف سیٹ دونوں اتحاد کو مل سکتی ہیں

By

Published : Nov 10, 2020, 8:10 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں تین مقامات پر دس اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گیا کی وی آئی پی سیٹ پر نظر ڈالیں تو سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی دس ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آر جے ڈی امیدوار و سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری 46 ہزار ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ اس حلقہ کے لیے بائیس راونڈ کی کاونٹنگ ہوچکی ہے ۔

وہیں گیا شہری حلقہ میں بی جے پی کے امیدوار پریم کمار ایک بار پھر جیت درج کر سکتے ہیں آٹھویں بار کھڑے پریم کمار پانچ ہزار 999 ووٹ سے آگے ہیں یہاں کانگریس کے امیدوار اکھوری انکار ناتھ عرف موہن شریواستو ان کے مدمقابل ہیں یہاں بھی بیس راونڈ کی کی ونٹنگ ہوچکی ہے.

شیرگھاٹی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار منجو اگروال آٹھ ہزار ووٹ سے آگے ہیں یہاں جے ڈی یو کے امیدوار وسابق وزیر ونود پرساد یادو پچھڑ گئے ہیں۔

وہیں وزیر گنج سے بی بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں ان کے مدمقابل کانگریس امیدوار پچھڑ گئے ہیں۔

منجملہ گیا کی دس اسمبلی حلقوں میں عظیم اتحاد پانچ سیٹوں پر جبکہ این ڈی اے پانچ سیٹوں پر آگے ہے۔

واضح رہے کہ گیا میں ابھی کئی ایسی سیٹیں ہیں جہاں کم ہی ووٹ سے امیدوار اپنے مد مقابل سے پیچھے ہیں اس لیے ابھی گیا کی سیٹوں پر نتائج صاف ہونے میں کچھ اور گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details