اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار انتخابات: زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ - مسلم ووٹ فیصلہ کن

بہار اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے کا لالو وچار منچ نے مطالبہ کیا ہے۔ منچ کے مطابق این ڈی اے اور اویسی کو روکنے کےلیے عظیم اتحاد زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتاریں۔

bihar election: Demand for giving tickets to Muslim candidates
بہار انتخابات: زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

By

Published : Sep 11, 2020, 5:49 PM IST

بہار انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہیں جبکہ ان سے وابستہ تنظیموں کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ لالو وچار منچ تنظیم کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آر جے ڈی کی جانب سے مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں اور نتیش حکومت کی ناکامیوں کو بتایا گیا۔

بہار انتخابات: زیادہ سے زیادہ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

شہر گیا کے علی گنج میں منچ کے ریاستی نائب صدر اصحاب انصاری کے گھر پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منچ کے ریاستی صدر پرویز عالم نے کہاکہ ریاست میں بہت جلد انتخابات منعقد ہوں گے اور فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں اور دلتوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کوشاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے حالات میں تمام رائے دہندوں کو سیاسی جماعتوں کی چالوں سے بچتے ہوئے دانشمندی کا ثبوت دینا چاہئے۔ پرویز عالم کہاکہ لالو یادو غریبوں کے مسیحا ہے اور انہوں نے غریب پچھڑے طبقات کو غزت بخشی لیکن نتیش کمار کی حکومت نے گذشتہ 15 سالوں سے سے دبے کچلے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتی رہیں۔

پرویز عالم نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کو اقتدار سے دور رکھنے کےلیے مسلمانوں کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی کی طاقت کو کم کرنے کےلیے عظیم اتحاد کو چاہئے کہ وہ ہر ضلع سے ایک مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیں جبکہ اس سلسلہ میں تیجسوی یادو کو پہل کرنی چاہئے۔

اصحاب انصاری نائب صدر لالو وچار منچ نے کہاکہ مہاگٹھ بندھن کو فاسسٹ طاقتیں چاروں طرف سے گھیرنے کی کوشش کریں گی اور مسلمانوں کو بھی سبزباغ دکھائے جائیں گے لیکن رائے دہندوں کو چاہئے کہ وہ اپنی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی چالوں میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں تقریباً چالیس سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سے ایسے حلقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ضلع صدر زین العابدین، ریاستی نائب صدر رنجن پاسوان، ریاستی نائب صدر اصحاب انصاری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details