اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اساتذہ کی تقرری میں کوئی بدعنوانی نہیں' - education department

ریاست بہار میں وزیر برائے تعلیم کرشنندن ورما نے کہا ہے کہ حکومت طلبا و طالبات کے لیے بہتر وظائف کا نظم کر رہی ہے۔

bihar education minister says no corruption in teachers selection

By

Published : Jul 9, 2019, 4:57 PM IST


وزیر برائے تعلیم کرشنندن ورما نے کہا کہ 'ریاست میں اساتذہ کی ہونے والی تقرری میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے'۔

وزیر تعلیم کرشنندن ورما نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں بنیادی اسکولوں میں درس و تدریس کا بہتر نظام ہے، جس کی تعریف پورے ملک میں ہو رہی ہے۔

وزیر برائے تعلیم کرشنندن ورما کا بیان۔

وزیر تعلیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست میں اسکولوں کی عمارت کی کمی ہے، جس کے تعمیر کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ زمین کی قیمت میں اضافہ بتایا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ریاست میں اساتذہ کی ہونے والی تقرری میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ بہار میں بنیادی سکولوں میں درس و تدریس کے لئے کئی منصوبے ہیں، وزیر اعلیٰ نتیش کمار چاہتے ہیں کہ بنیادی اسکولوں میں بہتر تعلیم ہو، حکومت طلباء و طالبات کے لیے وظیفے کا نظم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کرائی جائیں گی ریاست نے تقریبا ایک لاکھ اساتذہ کی بحالی کے لیے حکومت نے اشتہار جاری کیا ہے اس سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کی تقرری میں کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نہیں ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details