اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Library Foundation وزیرتعلیم پروفیسر چندر شیکھر نے گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا - گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز

بہارکے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر نے اشوک راج پتھ پر واقع گورنمنٹ اردو لائبریری کی نئی کثیر المنزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی لائبریری کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے۔ اس کی اہمیت کو برقراررکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔Urdu library foundation

وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر کے ہاتھوں گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد
وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر کے ہاتھوں گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

By

Published : Sep 27, 2022, 12:13 PM IST

پٹنہ : بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر نے لائبریری ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، لائبریری ایک ایسی جگہ جہاں بغیر کسی بھید بھاؤ کے لوگ لکھنے پڑھنے آتے ہیں، آج کے وقت میں لائبریری ایسے طلباء و طالبات کی امیدوں کی ایک کرن ہے جن کے پاس مہنگی کتاب نہیں ہے، وہ ایسے لائبریری سے آکر فائدہ اٹھاتے ہیں، گورنمنٹ اردو لائبریری ایک تاریخی لائبریری ہے جہاں ہزاروں طلباء علم سے فیضیاب ہونے آتے ہیں، اسی لائبریری سے نہ جانے کتنے طلباء فیضیاب ہوکر آج بڑے اور اہم عہدے پر فائز ہیں. جس گھر علاقے یا شہر میں لائبریری ہوگی وہاں کے لوگ کبھی علم کے پیاس سے محروم نہیں ہوں گے. Bihar Education Minister Chandra Shekhar Laid Foundation Stone Of Urdu Library

وزیرتعلیم پروفیسر چندر شیکھر کے ہاتھوں گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

وزیر تعلیم نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ اس لائبریری کی سنگ بنیاد میں رکھ رہا ہوں، جب یہ عمارت تعمیر ہو جائے گی تو نئی عمارت میں طلباء و طالبات کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کا نظم ہوگا تاکہ انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی لاحق نہ ہو. اس لائبریری کے اندر کئی نادر کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے جو نئی نسل کے لئے کام کی چیز ہے. ہماری حکومت کا تعلیم کے ہر میدان پر نظر ہے، لائبریری بھی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہزاروں طلباء پڑھنے آتے ہیں. اس سے قبل مہمانوں کا استقبال لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے چھوٹا پودہ اور کتاب دے کر کیا.

وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر کے ہاتھوں گورنمنٹ اردولائبریری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

یہ بھی پڑھیں:Ten YouTube channels blocked اطلاعات و نشریات کی وزارت نے دس یوٹیوب چینلوں کو بلاک کردیا

گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز نے بتایا کہ لائبریری کی نئی عمارت گراؤنڈ پلس چار منزلہ عمارت پر مبنی ہے. بہار اسٹیٹ ایجوکیشن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے زیر انتظام اس عمارت کی تعمیر ہوگی۔اس کا تخمینہ 3 کروڑ 7 لاکھ روپے ہے. یہ عمارت دو سال کے اندر بن کر تیار ہو جائے گی.

واضح رہے کہ گورنمنٹ اردو لائبریری بہار کی سب سے قدیم لائبریری ہے جو 1938 میں قائم ہوئی تھی. مگر جگہ کی تنگی کی وجہ کر نئی عمارت کی تعمیر ہو رہی ہے. اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار، محکمہ تعلیم کے سکریٹری اسنگبا چوبا آؤ بھی موجود تھے. پروگرام کی نظامت پرویز عالم نے کی.Bihar Education Minister Chandra Shekhar Laid Foundation Stone Of Urdu Library

ABOUT THE AUTHOR

...view details