اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Diwas یوم بہار کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں رنگارنگ تقریبات - وزیراعلیٰ نیتش کمار

ریاست بہار کے 111 سال مکمل ہونے پر مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار گاندھی میدان پہنچ کر کئی اسٹال کا افتتاح کیا اور بہار دیوس کے موقع پرلوگوں کو مبارکباد پیش کی اور رہاست کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ CM Nitish Kumar On Bihar Divas

یوم بہار کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام
یوم بہار کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام

By

Published : Mar 23, 2023, 1:33 PM IST

یوم بہار کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان میں رنگارنگ تقریبات کا اہتمام

پٹنہ: وزیراعلیٰ نیتش کمار نے ریاست بہار کے 111 سال مکمل ہونے پر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہماری ریاست پہلے سے زیادہ ترقی کر رہی ہے۔ ہماری ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ مگر ابھی کئی ایسے کام باقی رہ گئے ہیں جو ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ بہار کی ترقی میں کسی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ نیتش کمار نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں مختلف استار کا افتتاح کیا اور کہاکہ اہل بہار کی خوشحالی اور ترقی ہماری ترجیات میں شامل ہے اور ہم اسے پورا کرنے کے لئے عہد پابند ہیں۔ ادھر دوسری ریاستوں سے بھی لوگ تفریح کی غرض سے پٹنہ پہنچے ہیں. جھارکھنڈ سے آئے رنکو جھا نے کہا یوم بہار کے موقع پر یہاں آنا بہت اچھا لگ رہا ہے. اب بہار پہلے والا بہار نہیں رہا بلکہ کئی ترقی کے منازل طے کیے ہیں، مگر ایجوکیشن کے مسئلے پر حکومت کو پہلے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Threat to CM Nitish Kumar بہار کے وزیر اعلیٰ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
لولی کماری نے کہا کہ بہار کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے، آج اسی تاریخ کے بہانے نیا بہار دیکھ رہی ہوں، نتیش کمار ہر ایک میدان میں بلاتفریق کام کیا ہے. جس سے بہار میں ایک خوشگوار فضا قائم ہے. سابق ایم ایل سی ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ بہار 111 سال کا ہو گیا، اگر اس 111 سال جائزہ لیں تو محسوس ہوتا ہے کہ بہار نے ترقی کے کئی ایام چھوئے. پہلے کے مقابلے آج بہترین سڑکیں، بجلی، پینے کے لئے صاف پانی وغیرہ موجود ہے. آج بیرون ریاست میں رہنے والے بہار کے باشندہ فخر سے کہتے ہیں کہ میں بہاری ہوں. بہاری اب گالی نہیں بلکہ تالی ہے. جہاں بھی جائیں اپنی تہذیب اور شناخت نہ کھوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details