اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ضلع ٹاپر فراز بدر کو انعام کے طور پر ملا 25 ہزار روپے کا چیک - faraz badar topper kishanganj

ضلع کشنگنج میں دسویں جماعت کے ضلع ٹاپر فراز بدر کو آج مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رہنما الحاج اظہار اصفی کی جانب سے ایک قلم، ایک ڈائری اور 25 ہزار روپے کا چیک انعام کے طور پر دیا گیا ہے۔

بہار: ضلع ٹاپر فراز بدر کو انعام کے طور پر ملا 25 ہزار روپے کا چیک
بہار: ضلع ٹاپر فراز بدر کو انعام کے طور پر ملا 25 ہزار روپے کا چیک

By

Published : Jun 10, 2020, 2:28 PM IST

ریاست بہار ضلع کشنگنج کے کوچادھامن بلاک کے انارکلی گاوں رہائشی فراز ایک معمولی کسان کے بیٹے ہیں۔

آگے چل کر آئی آئی ٹی انجنئیر بننا چاہتے ہیں۔ فراز بدر کی عیادت کے لئے آے اظہار اصفی نے کہا کہ ان بچوں کو اللہ تعالیٰ نے خاص ذہین کے ساتھ اس دنیا میں بھیجا ہے۔یہ ہمارے مشتقبل ہیں۔

'میں ضلع کے تمام نوجوانوں سے یہ اپیل کرنا چاہوں گا کہ آپ خوب محنت کیجئے، خوب ترقی کیجیے۔ یاد رکھیں بہتر مشتقبل کے لئے بہتر تعلیم ضروری ہے اس لئے خود کو تعلیم سے آراستہ کیجئے۔

غور طلب ہے کہ ضلع کشنگنج تعلیمی ،سیاسی اور اقتصادی طور پر بہار ہی نہیں بلکہ بھارت کا سب سے پچھڑا ضلع ہے۔

غریبی کی وجہ سے لوگ بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے مزدوری میں لگا دیتے ہیں۔ دارالحکومت دہلی ہو یا پھر ممبی ہوٹلوں میں کام کرنے والے اکثر بچے کشن گنج اور آس پاس کے اضلاع کے ہوتے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ دس سالوں میں یہاں تعلیم کے میدان میں خاصہ سدھار ہوا ہے۔ اب لوگ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فراز بدر جیسے نوجوان ضلع ٹاپ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details