گیا:ریاستبہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو آج گیا کے بودھ گیا کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے بودھ گیا انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بہار کی سیاست پر خصوصی گفتگو کی۔ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہاکہ جے ڈی یو کے سابق رہنما اوپیندر کوشواہا کو پارٹی سے الگ ہوکر اپنی پارٹی تشکیل دینے اور وی آئی پی کے سپریمو مکیش سہنی کا بی جے پی سے بڑھتی قربت پر کہاکہ بہار میں کوئی سیاسی ابال نہیں ہے۔مکیش سہنی نے ماضی میں بی جے پی کے حوالے سے کہا تھا کہ بی جے پی نے ان کے سینے پر وار کیا ہے اور اب ان سے ہی مرہم لگوا رہے ہئیں۔
انہوں نے کہاکہ جو بہار کے تعلق سے کوئی سوچ نہیں رکھتا اور لوگوں کے لئے فکر مند نہیں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم ان کے لیئ نیک خواہشات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جہاں بھی اوپیندر کوشوہا اور مکیش سہنی رہیں وہ کچھ بن جائیں کیونکہ انہیں اپنی فکر ہے بہار کے لوگوں کی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے اہل بہار کو امید نہیں ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بہتر ڈھنگ سے ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے ۔بودھ گیا میں آج کئی منصوبوں کا افتتاح ہوا ہے۔ یہ عظیم اتحادکی حکومت میں تیز رفتار کاموں کا نتیجہ ہے۔
ہر والد بیٹے کی کامیابی چاہتا ہے:
تیجسوی یادو نے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کا بیان کہ ان کا بیٹا وزیراعلی کا زیادہ اہل ہے کیونکہ وہ پڑھا لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا ترقی کرے ۔مانجھی بھی اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بیٹا وزیراعلی بنے گا تو یہ ان کی سوچ ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو وزیراعلی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ اچھی بات ہے۔