اردو

urdu

Tejashwi Yadav بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے بی جے پی پر کڑی تنقید کی

By

Published : Sep 9, 2022, 11:18 AM IST

گیا میں ربرڈیم کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے کہاکہ بہارمیں پڑھائی، دوائی، سینچائی اورکاروائی کے فارمولے پرحکومت کام کررہی ہے۔وزیراعلی نتیش کمار کام کرتے ہیں سبزباغ کوئی اور دیکھاتا ہےBihar Deputy CM Tejashwi Yadav

بہارکے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی بی جے پی پر تنقید
بہارکے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی بی جے پی پر تنقید

بہار کے گیا جی ڈیم کے افتتاح تقریب کے موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اپنے خطاب میں محکمہ آبی وسائل کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتر پکش میلہ میں ملک و بیرون ملک سے عقیدت مند آئیں گے اور جب ربڑ ڈیم دیکھیں گے تو ہمارا سینہ چوڑا ہو جائے گا۔Bihar Deputy CM Tejashwi Yadav slam BJP

انہوں نے کہاکہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت بن چکی ہے۔ مجھے اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا۔تھوڑا انتظار کیجئے۔روزگار اور ملازمتوں کی سمت میں بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کام کوئی نہیں کر سکا وہ کام وزیر اعلیٰ نتیش کمار کریں گے۔

بہارکے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کی بی جے پی پر تنقید

نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے اپنے خطاب کے دوران ربرڈیم کو تاریخی بتایا۔ اس دوران اپنے دس منٹ کے خطاب میں انہوں نے سب سے زیادہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت کی تعریف کے ساتھ بی جے پی اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:India's Longest Rubber Dam ملک کے سب سے بڑے ربڑ ڈیم 'گیاجی ڈیم' کا نتیش نے افتتاح کیا

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نتیش کمار نے بہار کو بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کریں گے ۔ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ایک تجربہ کار رہنماء کی قیادت میں وہ کام کررہے ہیں۔نتیش کمار نے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا، وزیراعظم نریندر مودی نے گنگا کو صاف کرنے اور بنارس کو ٹوکیو شہر بنانے کا سبزباغ دیکھایا تھا،وہ کام آج تک پورا نہیں ہوسکا۔لیکن وزیراعلی نتیش کمار سئ جتنی امید تھی اس سے زیادہ کام کریں گے۔اس سے زیادہ کام ہوئے بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاگٹھ بندھن ملک وریاست کو نئی راہ دیکھائے گا۔ساتھ ملے ہیں تو آگے بھی جائیں گے اور ہر رشتے و ذمے داریوں کو نبھائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details