اردو

urdu

ETV Bharat / state

Deputy CM Tejashwi Yadav بہار حکومت کورونا وائرس کے نئے ورینٹ سے نمٹنے کےلئے تیار

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک میں کورونا وبا کے پھیلنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ہم لوگوں نے ابھی سے اس کی تیاری شروع کر دی ہے.Deputy CM Tejashwi Yadav

بہار کی حکومت کوروناوائرس کے نئے ورینٹ سے نمٹنے کےلئے تیار
بہار کی حکومت کوروناوائرس کے نئے ورینٹ سے نمٹنے کےلئے تیار

By

Published : Dec 22, 2022, 2:57 PM IST

پٹنہ: بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہاکہ کورونا وائرس کے نئے ورینٹ سے نمٹنے کے لئے ہماری حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔Bihar Deputy CM Tejashwi Yadav Reaction On Covid New Variant

بہار کی حکومت کوروناوائرس کے نئے ورینٹ سے نمٹنے کےلئے تیار

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔اس سے متعلق روزانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے، ساتھ ہی اس تعلق سے اہم باتیں محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ دور دراز کے لوگ محکمہ صحت کے ویبسائٹ سے صحیح رہنمائی حاصل کر سکیں.

تیجسوی یادو نے کہا کہ میڈیا کے وابستہ لوگ نوکری اور روزگار پر سوال نہیں پوچھتے، کل ہی ہم لوگوں نے محکمہ داخلہ کے لئے 75 ہزار نوکریوں کو منظوری دی ہے،مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Case of New Variant of Coronavirus بھارت میں کورونا کی نئی قسم کے مریضوں کی تصدیق

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی مختلف محکموں میں کئی عہدے وضع کئے ہیں، ساتھ ہی تقرر نامہ تقسیم کئےگئے ہیں،اس سے پہلے جو لوگ نتیش کمار جی کے ساتھ تھے وہ کہتے تھے کہ اتنی نوکری کہاں سے لاؤں گے، اب انہیں دیکھنا چاہئے کہ نوکری اور بحالی کس طرح نکالی جاتی ہے۔Bihar Deputy CM Tejashwi Yadav Reaction On Covid New Variant

ABOUT THE AUTHOR

...view details