نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ، فاربس گنج کے رکن اسمبلی منچن کیسری، رانی گنج کے رکن اسمبلی اچمت رشی دیو ، نرپت گنج کے رکن اسمبلی جے پرکاش یادو سمیت نگر پریشد چیئرمین رتیش رائے، ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی ہردے کانت وغیرہ بھی موجود تھے۔
اس سے قبل ارریہ ٹول پلازہ پہنچنے پر درجنوں کارکنان نے تارکیشور پرساد کا پھول مالا پہنا کر استقبال کیا۔ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے بائیو ڈائورسٹی کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پارک میں وہ تمام تر قدرتی چیزیں موجود ہیں جو لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے، یہاں مختلف نسل کے پیڑ، پھول موجود ہیں، 289 ایکڑ کشادہ زمین میں آباد اس پارک کو بہار کا سب سے خوبصورت پارک بنایا جا سکتا ہے اور اس سمت میں محکمہ سے بات چل رہی ہے۔