ریاست بہار کے ضلع گیا میں یوم بہار کے جشن کا آغاز دھوم دھام سے ہوگیا ہے سبھی سرکاری اسکولوں سمیت ضلع سطح پر تقریب منقعد ہوگی۔ مقامی ٹاور چوک سے " میراتھن آف بہار" کا انعقاد گاندھی میدان تک ہوا، یہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن نے یوم بہار کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بہار کی تاریخ قدیم ہے، مذہبی اورسیاحتی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے۔ بہاری ہونا فخر ہے۔Beginnin of Bihar Diwas Celebrations in Gaya
Bihar Diwas 2022: گیا میں مراتھن سے یوم بہار تقریب کا آغاز - میرا تھن سے تقریب کا آغاز
گیا میں یوم بہار کے پیش نظر مختلف تقریبات منعقد ہوئی اسکا آغاز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن نے " میراتھن آف بہار" کو ہری جھنڈی دکھا کر کیا ہے رواں سال ریاست میں 110 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔Beginnin of Bihar Diwas Celebrations in Gaya
![Bihar Diwas 2022: گیا میں مراتھن سے یوم بہار تقریب کا آغاز یوم بہار تقریب کا آغاز](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14798732-183-14798732-1647930637385.jpg)
انہوں نےمزید کہا کہ یہاں کے لوگوں نے بہار کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور جس تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے اس سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شمار ہوگا
میراتھن آف بہار میں شہر کے معززین کے علاوہ سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات اور انتظامیہ و پولیس انتظامیہ کے افسران و اہلکار شامل ہوئے ۔
مزید پڑھیں:یومِ بہار پوری دنیا میں منایا جاتا ہے :نتیش کمار
آج یوم بہار کے موقع پر ریڈ کراس بھون میں خون عطیہ کیمپ اور شام میں ایک عظیم مشاعرہ کا انعقاد ہوگا جس میں شہر کے سبھی طبقے کے باشندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔