ریاست بہار کے شہر گیا میں لاک ڈاون کے دوران بے وجہ گھرسے نکلنے والوں کی خیرنہیں ہے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوسبق سکھانے کے لئے سی آرپی ایف کوذمے داری سونپی گئی ہے ۔
سی آرپی ایف کولاک ڈان موثرکرنے کی ذمے داری ملی سی آرپی ایف کے جوان صبح سے ہی سڑکوں پر گشت کرنے لگتے ہیں جہاں پر بھیڑ ہوتی ہے یا پھر جو بے وجہ سڑک گھومتے نظر آتے ہیں ۔
ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔جمعہ کی صبح بھی سی آرپی ایف نے شہر کے کئی مقامات پر کاروائی کی ہے۔ ماسک پہنے بغیر گھومنے والے سائیکل سوار نوجوان کو ہاتھ میں سائیکل اٹھواکر گھٹنے پرچلوایا ۔
سی آرپی ایف کولاک ڈان موثرکرنے کی ذمے داری ملی ایک مچھلی کی دوکان پر لگی بھیڑ کو لیکر دوکاندار کو پیٹا اورضلع پولیس کوکاروائی کرنے کی سفارش کی.
ضلع گیا میں لاک ڈان کے بعد بھی کچھ مقامات پرسوشل ڈسٹینسنگ کاخیال نہیں رکھاجارہاہے۔ اسی کولیکر اب انتظامیہ نے سی آرپی ایف کو بھی میدان میں اتاردیا ہے ۔
سی آرپی ایف کولاک ڈان موثرکرنے کی ذمے داری ملی سی آرپی ایف کے جوان اہم شاہراہوں سمیت محلوں کی گلیوں تک گشت کرتے ہیں۔واضح ہوکہ ضلع گیا میں اب تک کورونا کے پانچ مثبت مریض ملے ہیں جسکے بعد انتظامیہ کی نینداڑگئی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈان کوموثر بنانے کی ہرممکن کوشش جاری ہے