اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: اردو میں مواد فراہم کرنے کونسل ارکان کامطالبہ

نول کشور یادو کا کہنا ہے کہ اردو زبان میں بھی سوالات ایوان میں کیے جانےچاہیے۔ ارکان کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی پسند کی زبان کی خواہش کریں۔ جس زبان میں آسانی سے کام ہو جس سے لوگوں کو سہولت ہو، اس پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

بہار: اردو میں مواد فراہم کرنے کونسل ارکان کامطالبہ
بہار: اردو میں مواد فراہم کرنے کونسل ارکان کامطالبہ

By

Published : Feb 18, 2021, 10:12 AM IST

بہار قانون ساز کونسل میں بدھ کے روز کُل جماعتی اجلاس منعقد ہوا۔ کُل جماعتی مٹنگ کے دوران حزب مخالف اور برسر اقتدار جماعت کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں اراکین کو آڈر پیپر کے علاوہ دیگر کام کی تفصیلات ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں بھی فراہم کی جائے۔

بہار: اردو میں مواد فراہم کرنے کونسل ارکان کامطالبہ

اسمبلی اجلاس سے قبل قانون ساز کونسل کے کل جماعتی اجلاس میں کئی اراکین نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں ریاست کی دوسری سرکاری زبان اردو میں کاموں کی تحریر ہونی چاہیے۔

قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے سینئر رکن نول کشور یادو نے کہا کہ جس زبان میں ارکان کو سہولت ہو اس میں کام ہونا چاہیے۔

اس موقع پر نول کشور یادو نے کہا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دوسری سرکاری زبان اردو ہے۔ اردو زبان میں بھی سوالات ایوان میں کیے جانےچاہیے۔ ارکان کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی پسند کی زبان کی خواہش کریں۔ جس زبان میں آسانی سے کام ہو جس سے لوگوں کو سہولت ہو، اس پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details