پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے نتیش کمار کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔ جس میں وہ کورونا پازیٹو پائے گئے۔ وزیراعلیٰ اس وقت ہوم آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل وزیر اعلیٰ کی نگرانی کر رہی ہے۔CM Nitish kumar corona Positive
Nitish Kumar Corona Positive: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کورونا پازیٹیو - بہار میں کورونا کیسز
وزیراعلیٰ نتیش کمار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ اس وقت ہوم آئسولیشن میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔CM Nitish kumar corona Positive
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کورونا سے متاثر
نتیش کمار نے گزشتہ دو تین دنوں میں رابطے میں آنے والے لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی بھی اپیل کی ہے۔ تاکہ وقت رہتے صحیح صورتحال معلوم ہو جائے اور جو لوگ بھی کورونا سے متاثر ہوں تو وہ خود ہی آئیسولیٹ ہوں تاکہ دوسرے لوگ محفوظ رہ سکیں۔ واضح رہے کہ نتیش کمار گزشتہ کئی روز سے مسلسل کئی منصوبوں کا افتتاح اور عوامی رابطہ مہم کے تحت مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Joe Biden: امریکی صدر جو بائیڈن کورونا پازیٹیو