اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Police Beaten up in Nepal 'نیپال میں یرغمال بہار پولیس کے جوان کو جلد ہی رہا کیا جائے گا' - بہار نیوز

گذشتہ اتوار کو بہار پولیس مجرم کو گرفتار کرنے کے لیے نیپال گئی تھی۔ جہاں لوگوں نے پولیس جوان کو یرغمال بنالیا تھا۔ Bihar Police Beaten up In Nepal

نیپال میں یرغمال بہار پولیس کے جوان کو جلد ہی رہا کیا جائے گا
نیپال میں یرغمال بہار پولیس کے جوان کو جلد ہی رہا کیا جائے گا

By

Published : Jan 11, 2023, 9:09 AM IST

سیتامڑھی:ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی کے سونبرسا پولیس سونے کے ایک تاجر سے لوٹ مار کرنے والے مجرمین کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ اتوار کو نیپال گئی تھی۔ جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر یرغمال بنالیا تھا۔ پولیس جوان کے ساتھ لوگوں نے مارپیٹ بھی کی تھی۔ اس کے بعد انہیں نیپال پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک اچھی خبر آئی ہے۔ نیپال پولیس کے ڈی ایس پی نے کہا کہ نیپال کی وزارت داخلہ کے حکم پر پولیس جوان کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ وجے کمار ڈی ایس پی نیپال پولیس نے کہا کہ پولیس جوان کو سکیورٹی کے ساتھ رکھا گیا ہے رہائی کے لیے کارروائی جاری ہے نیپال کے وزارت داخلہ کا حکم ملتے ہی جوان کو رہا کردیا جائے گا۔ جوان کو بحفاظت سونبرسا تھانے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ نیپال کے سرلاہی ضلع ملنگوا پولیس کے ڈی ایس پی وجے کمار نے اس معاملے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار پولیس اغوا کے سلسلے میں ایک مجرم کو گرفتار کرنے آئی یہاں تھی۔ جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ لیا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے پولیس اہلکار کو نیپالی پولیس کے حوالے کیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد بہار پولیس نے بتایا کہ وہ بھارتی سیکورٹی اہلکار ہیں۔ جسے سیکورٹی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ Bihar Police Beaten up In Nepal

ڈی ایس پی وجے کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ اتوار کی شام کا ہے۔نول پور میں سونے اور چاندی کے تاجر گڈو ساو کو بھارتی پولیس گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی جہاں مقامی لوگوں کو لگا کہ کسی نامعلوم گروہ کے ذریعے انہیں اغوا کیا جارہا ہے جس کو لے کر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور بھارتی جوان کا پیچھا کرنے لگے۔ جس کے بعد بھارتی پولیس کار لے کر وہاں سے فرار ہوگئی۔ اس دوران سونبرسا تھانے کے جوان کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور پھر اسے نیپال پولیس کے حوالے کردیا۔ نیپال پولیس کے اہلکار کے مطابق پٹنہ کے ایک سونے کے تاجر کو لوٹ لیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سونبرسا پولیس نولپور پنرباس کے رہنے والے سندر پاسوان اور جنگلی پاسوان کو گرفتار کرنے گئی تھی۔ تاہم، ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ انہیں نیپال پولیس کے تعاؤن سے نیپال کی حدود میں داخل ہونا چاہیے تھا۔ کیونکہ بغیر اطلاع کے جانے سے کسی بڑے ناخوشگوار واقعے پیش آنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بتایا گیا کہ نیپال کی وزارت داخلہ کے حکم کے بعد بھارتی پولیس کو رہا کر دیا جائے گا۔ Bihar Police Beaten up In Nepal

یہ بھی پڑھیں : Beating Up Passenger In Train ٹرین میں مسافر کی پٹائی کرنے کے معاملے میں دو ٹی ٹی ای معطل

ABOUT THE AUTHOR

...view details