ایک طرف اس ٹھنڈ کے موسم میں جہاں ہزاروں کسان اپنے مطالبات کی حمایت میں گزشتہ دس دنوں سے دارالحکومت دہلی کے سرحد پر بیٹھے ہیں۔ وہیں دوسری جانب مرکزی حکومت اب تک بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو سلجھانے میں ناکام رہی ہے، حالانکہ اس سے قبل کئی راؤنڈ میں کئی مرکزی وزیر و کسان تحریک کے ذمہ داران کے درمیان گفت و شنید ہوئی ہے مگر یہ بے نتیجہ رہی، کسان بار بار مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے اس قانون کو رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسی ضمن میں بہار کانگریس کمیٹی کے سکریٹری منیش یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت اس قانون کو جس انداز سے کاغذ پر دکھا رہی ہے۔ عملی طور پر اس کے برعکس ہے۔ یہ حکومت صرف سرمایہ داروں کی خوشنودی کے لئے کسانوں کی قربانی دے رہی ہے۔
منیش یادو نے سلسلہ وار طریقے سے بتایا کہ اس قانون سے کسانوں کو پریشانی ہے، جس وجہ سے وہ اسے رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔