اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar CM Nitish Kumar وزیراعلیٰ نتیش کمار کووزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں - بھارتی جنتا پارٹی

بہار کے وزیراعلیٰ اورجے ڈی یو کے سربراہ نیتش کمار نے کہاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمات انجام دینے میں یقین رکھتے ہیں انہیں ملک کے وزیراعظم بننے میں ذرا بھی دلچسپی نہیں ہے۔کیونکہ عوام کی خدمات کے انجان دینے کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ Bihar CM Nitish Kumar

وزیراعلیٰ نتیش کمار کووزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں
وزیراعلیٰ نتیش کمار کووزیراعظم بننے میں کوئی دلچسپی نہیں

By

Published : Sep 5, 2022, 9:25 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ نیتش کمار نے بھارتی جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک اور قوم کی خدمات انجام دینے میں یقین رکھتے ہیں انہیں ملک کے وزیراعظم بننے میں ذرا بھی دلچسپی نہیں ہے۔کیونکہ عوام کی خدمات کے انجان دینے کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ Bihar CM Nitish Kumar Says He IS NOT Interested IN PM Race

بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تعلقات توڑنے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کو متحرک کرنے کے مقصد سے دارالحکومت دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے کہا کہ انہیں وزیراعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں سے ملنے آئے ہیں اور اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو اچھا ماحول پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ایک دھاگے میں باندھنا چاہتے ہیں اور ان کی وزیراعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College Professor Receives Award ٹیچرز ڈے پر مرزاغالب کالج کے پروفیسر کو 'استاد رتن ایوارڈ' ملا

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملنے کے ساتھ ساتھ صدر اور نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے سے تعلقات توڑنے کے بعد مسٹر کمار مسلسل اپوزیشن لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کر رہے ہیں اور اگلے عام انتخابات میں این ڈی اے کو مقابلہ دینے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details