اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار ہلاک شدہ فوجی اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے - kupwara encounter

بہار کے وزیراعلیٰ نِتیش کمار جموں و کشمیر کے کپوارہ میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے اہلکار پِنٹو سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نِتیش کمار

By

Published : Mar 7, 2019, 12:07 PM IST

پِنٹو سنگھ اپنے چار ساتھیوں سمیت ایک مارچ کو ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پنٹو سنگھ کی لاش کو 3 مارچ کے دن پٹنہ کے ہوائی اڈے پر پہنچایا گیا تھا جہاں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری سلامی دی گئی۔ اس موقع پر کوئی بھی ریاستی وزیر یا حکومت کا نمائندہ وہاں موجود نہیں تھا۔

اپوزیشن کی طرف سے تنقید اور لگائے گئے الزامات کے دفاع میں بہار کے وزیر اعلیٰ نیتش کمار نے سنکلپ ریلی کا حوالہ دے کر کہا کہ وہ مصروفیت کے باعث سنکلپ سنگھ کی سلامی میں شامل نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ سنکلپ ریلی یکم مارچ کو پٹنہ کے تاریخی میدان میں منعقد کی گئی تھی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی اور وہاں عوام سے خطاب کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کے اہل خانہ کے لئے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے 25 لاکھ روپے اور حکومت بہار کی طرف سے 11 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details