وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے چیف سکریٹری اور دیگر اعلی افسران کے ساتھ کورونا کے تعلق سے کیے جا رہے کاموں جائزہ لیا۔
' مزدوروں کو روزگار مہیا کرانے کی پہلے سے تیاریاں کریں' - غیر مقیم مزدوروں کے لیے روزگار مہیا کرانے کی تیاری
ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست کے تمام محکموں کو غیر مقیم مزدوروں کے لیے روزگار مہیا کرانے کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
' مزدوروں کو روزگار مہیا کرانے کی پہلے سے تیاریاں کریں'
اس دوران انہوں نے کہا کہ دیگر ریاست سے بڑی تعداد میں غیر مقیم مزدوروں کی واپسی ہو رہی ہے۔ تمام محکموں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان مزدوروں کا ہنر سروے کے مطابق حاصل تفصیلات کے مطابق انکے لیے روزگار مہیا کرائیں۔