اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشن گنج میں بھی بہار بند کا اثر، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے، معمولات ٹھپ - bihar news

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے بہار بند کے اعلان پر ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت ٹھاکر گنج، بہادر گنج، کے علاوہ آس پاس علاقے کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں ،لوگوں نے ٹائر جلاکر مرکز اور ریاستی حکومت کے خلاف پر زور احتجاج کیا ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند

By

Published : Dec 21, 2019, 9:04 PM IST

اس احتجاج میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم قوم بھی قدم سے قدم ملاکر احتجاج کر رہی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے احتجاج کر رہے اجے کمار سنگھ سے جب بات کی تو انہون نے بتایا کہ وہ اس قانون کے خلاف ہیں کیونکہ یہ قانون ہندو مسلم اتحاد کو توڑتا ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند۔ویڈیو

جب سے مودی امت شاہ کی سرکار بنی ہے اس وقت سے ترقیاتی کاموں کو نظر انداز کرکے صرف ہندو مسلم فسادات کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے ،مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، روزگار ختم ہو گئے اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا حکومت اس جانب سے توجہ ہٹانے کے لئے ہندو مسلم کے بیچ نفرت پیدا کر رہی ہے ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند

وہیں 60 سالہ بزرگ عبداللہ نے کہا کہ حکومت تو بہت آئی لیکن ایسی حکومت کبھی نہیں دیکھی جو ملک کو بنانے سنوارنے کے بجاے توڑنے میں لگی ہے،یہ حکومت انگریزی حکومت سے بھی بدتر ہے

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند

وہیں دیپک کمار نامی ایک نوجوان نے کہا کہ این آر سی صرف مسلمانوں کا مدا نہیں ہے بلکہ پورے ملک مدا ہے این آر سی کے زریعے مودی حکومت ہندو مسلم کے بیچ پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے جبکہ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔

ہم لوگ ہمیشہ سے بھائی چارہ کے ساتھ رہے ہیں ہمارے مسلم بھائی بھی اس ملک کے باشندہ ہیں مودی ہو یا امت شاہ کوئی انہیں یہاں سے نکال نہیں سکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details