گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی علاقے میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس میں علماء کرام کے علاوہ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Clerics Participated in Gaya Karbala Conferenceگیا میں محرم کے تیج کے موقع پر شان وشوکت سے جگہ جگہ پر شہدائے کربلا کی یاد میں جلسے جلوس منعقد کیے جاتے ہیں اور اس میں واقعہ کربلا پر علماء کرام فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہیں۔
جمعہ کو شیر گھاٹی، گیا میں شہدائے کربلا کانفرنس میں نوری مسجد کے امام وخطیب مولانا شبیر رضا نے اہل بیت اطہار کی سیرت اور ان کے مقام و مرتبہ پر مفصل روشنی ڈالی۔ Karbala Conference in Gayaانہوں نے کہا کہ ’’اللہ تعالی نے قرآن مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ آقا نبی کریم (ص) کے لاڈلے شہزادے تھے، جن کی خاطر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سجدے طویل کر دیئے۔‘‘