گیا: بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس سے قبل گیا ہوائی اڈے پر پہنچ کر کسی چیف سکریٹری نے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ نہیں لیا ہے۔ گیا ہوائی اڈے سے جب سے بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوا تب سے یہاں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر اعلی افسران کی طرف سے جائزہ اجلاس ہوتا ہے۔
تاہم اس میں چیف سکریٹری شامل نہیں ہوتے تھے۔ اس میٹنگ میں محکمہ اقلیتی فلاح کے پرنسپل سکریٹری شامل ہوتے تھے لیکن یہ ہہلا موقع ہے جب چیف سکریٹری نے حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ ویسے پہلے بھی عامر سبحانی ہی پرواز سے چند دنوں قبل ہوائی اڈے پر پہنچ کر جائزہ لیتے تھے لیکن اس وقت وہ محکمہ اقلیتی فلاح کے پرنسپل سکریٹری کی حیثیت سے شریک ہوتے تھے ۔