میٹنگ میں ڈی جی پی، ایس کے سنگھل نے موجودہ صورتحال کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع سے شراب کی ریکوری کی جارہی ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی اس سلسلہ میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے،
انہوں نے کہا کہ 'بڑے بڑے شراب کے گودام پرچھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے اور اس کاروبار منسلک لوگوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے باہر کے بھی شراب کے بڑے کاروباریوں، جو یہاں شراب کی سپلائی کرتے ہیں انہیں بھی گرفتار کر نے کی کارروائی کی جارہی ہے۔
میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہدایت دی کہ شراب پینے والوں کے ساتھ ساتھ شراب کے کاروباریوں پر بھی پوری طرح سے پابندی لگائی جائے اور جو شراب مافیا کارروائی کے بعد جیل جاتے ہیں ان کے جیل سے باہر آنے کے بعد ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شراب پینا بری چیز ہے اسے لوگوں کے درمیان تشہیر کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ سال 2018 میں رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں پوری دنیا میں شراب پینے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی تھی۔