ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے دربھنگہ کے کیوٹی بلاک میں منعقد بی بی کنیز فاطمہ وقف اسٹیٹ نمبر 485 پر اقلیتی رہائشی اسکول تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
کابینہ میٹنگ میں 12 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ کابینہ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر دیپک پرساد نے بتایا کہ 'کابینہ کی میٹنگ میں 12 فیصلے کیے گئے ہیں جن پر کابینہ نے اپنی مہر لگائی ہے۔'
اس میٹنگ میں محکمہ مالیات کے تین ایجنڈے شامل تھے۔ جبکہ محکمہ صحت سے بھی تین ایجنڈے شامل کیے گئے ہیں۔ محکمہ پنچایتی راج کے ایک ایجنڈے کو منظوری ملی ہے جبکہ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے ایک ایجنڈے کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایک ایجنڈا پیش کیا گیا تھا جسے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔