اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: سیلاب سے امتحانات ملتوی - ملتوی

محکمہ تعلیم نے بہار میں جاری سیلاب کی وجہ سے بدھ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں کلاس کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہار میں سیلاب سے امتحانات ملتوی

By

Published : Jul 17, 2019, 1:09 PM IST

بہار بورڈ نے نویں میں داخلہ لینے اور میٹرک امتحان فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

بہار ایجوکیشن بورڈ نے سیلاب کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ نویں درجہ میں داخلے کی تاریخ کو 31جولائی تک بڑھا دی ہے۔

سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کے جاری احکام کے مطابق، بہار کے سبھی سرکاری اسکولوں میں نویں درجہ کے داخلے کی تاریخ کو 31 جولائی تک توسیع کی گئی ہے اور اس کے ساتھ امتخان کو اگلے احکام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ نویں اور دسویں درجہ کا امتحان 17 جولائی سے 24 جولائی کی تاریخ طے تھی ۔احکام کے مطابق سیلاب زدہ اضلاع میں یہ امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے سبھی اضلاع کے ضلع تعلیمی افسران کو یہ احکام جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details