اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Board 12th Result بہار بورڈ کے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 83 فیصد طلبہ کامیاب

بہار بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتیجے کا اعلان وزیر تعلیم نے کیا ہے۔ رواں برس تقریباً 11 لاکھ طلبہ انٹر امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ Bihar Board Class 12th Result

Bihar Board Class 12th Result
بہار بورڈ کے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان

By

Published : Mar 21, 2023, 3:22 PM IST

پٹنہ: بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ (BSEB) نے 12ویں جماعت (BSEB انٹرمیڈیٹ 12ویں کے نتائج 2023) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 12ویں جماعت میں کل 10 لاکھ 91 ہزار 848 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 83.07 فیصد طلبا اس بار امتحان میں کامیاب ہوئے۔ وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے، کامرس، آرٹس اور سائنس کے تینوں شعبوں میں سر فہرست رہنے والے طالب علم کو ایک لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا کنڈل ای بک ریڈر دیا جائے گا۔ دوسری جانب دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 75 ہزار روپے، ایک لیپ ٹاپ اور ایک کنڈل ای بک ریڈر، جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار روپے، ایک لیپ ٹاپ اور کنڈل ای بک ریڈر دیا جائے گا۔

رواں برس تقریباً 11 لاکھ طلبہ انٹر امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بہار بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in سے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبا اسے ان سرکاری ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in، secondary.biharboardonline.com اور results.biharboardonline.com پر دیکھ سکتے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ میں دیا گیا رول نمبر استعمال کرنا ہوگا۔

بہار بورڈ کی سائٹ سے نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو داخلہ کارڈ میں دیے گئے رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگا۔ ایسا کرنے کے بعد نتیجہ کمپیوٹر اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ بی ایس ای بی کلاس 12ویں بورڈ کے امتحانات یکم فروری سے شروع ہوئے جو 11 فروری 2023 تک چلے۔ رواں برس 13.18 لاکھ طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔ بہار بورڈ کلاسس 12 ویں کا امتحان ریاست کے 1464 امتحانی مراکز پر منعقد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details