گیا: ضلع گیا میں انٹر امتحان میں فرسٹ ڈیویزن سے پاس ہونے والی طالبات کے کھاتے میں پیسے بھیجنے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے، کامیاب طالبات کے کاغذات متعلقہ اسکولوں اور کالجوں سے طلب کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت سال 2023 میں بہار اسکول امتحان بورڈ پٹنہ سے انٹرمیڈیٹ میں فرسٹ آنے والی مسلم طالبات کو رقم دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسکے لیے طالبات سے کاغذات مانگے گئے ہیں۔
محکمہ اقلیتی فلاح بہار کی طرف سے پریس اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس برس فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی مسلم طالبات اپنے کاغذات متعلقہ اداروں جہاں سے اُنہوں نے انٹر کی پڑھائی کی اور امتحان کا رجسٹریشن کرایا ہے، اپنے اس ادارے میں کاغذات جمع کرادیں، یا پھر وہ اپنے کاغذات ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں جمع کرائیں۔ وزیراعلی حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت انٹر امتحان میں فرسٹ ڈویژن آنے پر 15 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ یہ پندرہ ہزار صرف لڑکیوں کے لیے مختص ہے اور رقم سی ایف ایم ایس کے ذریعے طالبات کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست بھیجی جاتی ہے۔