اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان - بہار اسکول امتحان کمیٹی

نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جاری کیے گئے ہیں۔ اس سال میٹرک کے امتحان کا نتیجہ 78.17 فیصد رہا۔ پوجا کماری، شبھ درشینی اور سندیپ کمار مشترکہ طور پر 484 نمبروں کے ساتھ سرفہرست رہے۔

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

By

Published : Apr 5, 2021, 6:57 PM IST

بہار اسکول امتحان کمیٹی نے 2021 میٹرک کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے نتائج کا اعلان وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار بھی موجود رہے۔

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جاری کیے گئے ہیں۔ اس سال میٹرک کے امتحان کا نتیجہ 78.17 فیصد رہا۔ پوجا کماری، شبھ درشینی اور سندیپ کمار مشترکہ طور پر 484 نمبروں کے ساتھ سرفہرست رہے۔

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

اس سال مجموعی طور پر 16 لاکھ 84 ہزار 466 طلباء نے فارم بھرا تھا، جن میں سے 16 لاکھ 54 ہزار 171 طلبا نے امتحان دیا۔

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

امتحان دینے والے طلبا میں سے 12 لاکھ 93 ہزار 54 طلبہ کامیاب ہوئے۔ پہلی ڈویژن سے 4،13،087 طلباء، دوسری ڈویژن سے 5،00،615 اور تھرڈ ڈویژن سے 3،78،980 طلباء کامیاب ہوئے۔

بہار بورڈ کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس بار بورڈ امتحان میں ایک لاکھ سے زیادہ امیدوار شریک ہوئے۔ پچھلی بار 10 ویں بورڈ کے امتحان میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 94 ہزار 71 طلباء شامل ہوئے تھے، جن میں 7 لاکھ 29 ہزار 213 طلباء اور 7 لاکھ 64 ہزار 858 طلبات شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details