بی بی سی ہندی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بہار اور پارلیمانی انتخاب کے موضوع پر کھل کر مذاکرہ کیا۔
اس تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں سے آئے طلباء نے بھی ان لیڈران سے سیدھے طور پر کئی سوالات کیے۔
آر جے ڈی کے سینئر رہنما سونا تیواری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں بیچینی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے پلوامہ حادثے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کسی مقامی نوجوان نے فدائین حملہ کیا۔
کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی جب گذشتہ انتخابات میں بہار آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ بہار کے شکر ملوں کو دوبارہ شروع کریں گے اور اسی شکر مل کی شکرکی چائے پیئیں گے۔ لیکن آج تک بند ملیں دوبارہ شروع نہیں ہو سکی۔