اطلاع کے مطابق حملہ آوروں نے سی ایس پی کے اہلکار سے چھ لاکھ روپے لوٹے ہیں۔
بینک اہلکار کی شناخت فتح پور کے کریاد پور کے رہنے والے محمد راشد کے طور پر ہوئی ہے۔
بہار:گیا میں بینک اہلکار کا قتل پیر کی دوپہر کے بعد سرے عام بینک آف بڑودہ کے سی ایس پی کے اہلکار راشد کو روک کر ان سے اسلحہ دکھا کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
اطلاع کے مطابق بینک اہلکار محمد راشد گیا سے پیسے لے کر فتح پور کریاد پور جارہا تھا تبھی بودھ گیا تھانہ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے اس کا تعاقب کیا۔ بدمعاشوں نے پہلے پیسے لوٹنے کی کوشش کی جس پر محمد راشد نے مخالفت کی تو بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔ راشد کے ساتھ جا رہے سندیپ مانجھی نے کسی طرح سے اپنی جان بچائی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد گاؤں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور اہم سڑک کو جام کردیا۔
سٹی ایس پی منجیت شرون نے بتایا کہ 'واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی تھی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ جلد ہی حملہ آور پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔'