اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار بند کا دربھنگہ میں ملا جلا اثر - etv bharat urdu

بہار اسمبلی میں گزشتہ دنوں ہوئے ہنگامے اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی پر ہونے والی پولیس کی کارروائی کے خلاف آر جے ڈی نے کسان تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے بہار بند کا اعلان کیا تھا جس کا دربھنگہ میں ملا جلا اثر نظر آیا۔

بہار بند کا دربھنگہ میں ملا جلا اثر
بہار بند کا دربھنگہ میں ملا جلا اثر

By

Published : Mar 27, 2021, 12:38 PM IST

دربھنگہ میں شہر سے لے کر تحصیلوں میں بھی جگہ جگہ حزب اختلاف کے کارکنان نے موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے موجودہ حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سینیئر رہنما سنیتی رنجن داس نے کہا کہ جس طرح سے ایوان اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں پر کارروائی کی گئی ہے، وہ کسی بھی جمہوری حکومت میں ناقابل برداشت ہے۔

نتیش کمار نے اکثریت کے دم پر پولیس ایکٹ کو ایوان میں منظور کروا دیا ہے۔ یہ حکومت مودی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو امبانی جیسے امیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔


جب تک نتیش کمار اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم نہیں دیں گے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details