اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو ڈرائیور پر سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر جرمانہ - ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں بغیر سیٹ بیلٹ کے آٹو چلانے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور پر ایک ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

آٹو ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہیں پہننے پر جرمانہ

By

Published : Sep 15, 2019, 5:20 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:39 PM IST

واضح رہے کہ آٹو میں سیٹ بیلٹ نہیں ہوتی ہے،لیکن آٹو ڈرائیور سے سیٹ بیلٹ نہیں پہننے کی وجہ سے ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا گیا۔


مظفرپور کے سریا علاقے میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور کو کم از کم جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

سریا کے اسٹیشن ہاؤس افسر اجئے کمار نے بتایا کہ سیٹ بیلٹ نہیں پہنے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور سے کم سے کم چلان ادا کرنے کو کہا گیا کیونکہ وہ بہت غریب تھا، اس لیے اسے صرف ایک ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ غلطی تھی اس لیے ڈرائیور سے صرف کم سے کم جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا۔


جب سے نئے موٹر وہیکل ایکٹ میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانہ میں اضافہ کیا گیا ہے، تب سے ملک کے مختلف ریاستوں میں ٹریفک مجرموں کو مستقل طور پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کیا تھا جس کے بعد اسے 1 ستمبر سے بھارت کے متعدد ریاستوں میں نافذ کردیا گیا ۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details