وقت پر بارش ہونے سے کسانوں کو فصل اگانے میں سہولت ہوئی ورنہ گزشتہ چار سالوں سے کسانوں کے کھیت بنجر پڑے ہوئے تھے کیونکہ حکومت نے سینچائی کا کوئی انتظام نہیں کیا اور کسان اپنی کھیتی کے لیے بارش پر انحصار کرتے ہیں۔
بہار اسمبلی انتخابات اور کسانوں کے مسائل - بھاگلپور کی خبر
ریاست بہار کے بھاگلپور شہر سے متصل دیہی علاقوں میں سالوں بعد کھیتوں میں دھان کی فصل لہلہا رہی ہے اور کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
انتخابات آتے ہیں کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا ، اور موجودہ اسمبلی انتخابات میں بھی کسانوں کے مسائل انتخابی موضوع بن رہے ہیں اور آرجے ڈی امیدوار وعدہ کر رہے ہیں کہ ان کی ترجیح کسانوں کو کھیت کی سینچائی کے لیے پانی مہیا کرانا ہوگا۔
بھاگلپور بالکل گنگا کے کنارے بسا شہر جہاں پانی کی بہتات ہے اس کےعلاوہ کوی ندی، چمپا ندی سمیت کئی چھوٹی بڑی ندیاں پاس سے گزرتی ہیں اس کے باجود حکومت نے کسانوں کی راحت کے لیے سینچائی کا کوئی نظم نہیں کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کسان اپنی کھیتی کے لیے بارش پر منحصر رہتے ہیں۔