اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور: کانگریس کے رہنماؤں میں رسہ کشی جاری - Tug of war c

بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بھاگلپور: کانگریس کے رہنماؤں میں رسہ کشی جاری
بھاگلپور: کانگریس کے رہنماؤں میں رسہ کشی جاری

By

Published : Aug 20, 2020, 10:44 AM IST

اس سلسلے میں کانگریس نے بھاگلپور ضلع کے آبزرور رام دیو رائے کو ضلع میں پارٹی کارکنان سے مشورہ کے لئے بھیجا تھا اور پارٹی کے دفتر میں دن میں گیارہ بجے سے ڈھائی بجے تک پارٹی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا تاکہ پارٹی کارکنوں کی رائے جان کر بھاگلپور کے تین اسمبلی حلقوں پر امیدواروں کی فہرست بنا سکیں لیکن پارٹی کے کارکنان کانگریس دفتر میں اپنے رہنما رام دیو رائے کا انتظار ہی کرتے رہے اور معلوم ہوا کہ وہ آکر پارٹی کارکنوں سے ملے بغیر ہی واپس پٹنہ لوٹ گئے جس سے کانگریس کارکن بے حد مایوس نظر آئے۔

بھاگلپور: کانگریس کے رہنماؤں میں رسہ کشی جاری

بھاگلپور کے تین اسمبلی حلقوں پر کانگریس اپنا امیدوار اتارنا چاہتی ہے جس میں سے شہری حلقہ سے کانگریس کے سینئر رہنما سید شاہ علی سجاد اپنی امیدواری کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلمان کب تک صرف ووٹ ڈالتے رہیں گے لیکن ضلع کانگریس میں چل رہی رسہ کشی کے بارے میں بھی سید شاہ علی سجاد نے کانگریس لیڈر کی تنقید کی اور کہا کہ کچھ لوگ اپنی من مانی کر رہے ہیں جو پارٹی کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

کچھ دنوں قبل ہی سید شاہ علی سجاد کو کانگریس ضلع کی صدارت سے برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ پرویز جمال کو ضلع کانگریس کا صدر بنایا گیا ہے۔

ادھر شہری حلقہ سے موجودہ ایم ایل اے اجیت شرما سے لوگ بیحد ناراض ہیں کیونکہ لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کو شکایت ہے کہ اجیت شرما نے مسلمانوں کے مسائل کو نظرانداز کیا اور کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے اور اگر ان کو پارٹی نے دوبارہ ٹکٹ دیا تو یہاں سے کانگریس کی شکست طے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details